وی سی عدم تعیناتی، ٹیچرز ایسو سی ایشن نے پشاور یونیورسٹی بند کرنے کی دھمکی دے دی

پیر 22 اپریل 2024 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن نے پشاور یونیورسٹی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن کے صدر عزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وائس چانسلرز تعیناتی کے معاملے کو حل کرنے کے لیے دس دن کا وقت دیتے ہیں ، اگر وائس چانسلرز تعیناتیاں نہیں کی گئیں تو جامعات احتجاجاً بند کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عزیر کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلرز نہ ہونے کی وجہ سے جامعات میں مالی اور انتظامی بحران آگیا ہے، متعلقہ حکام یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم کسی مناسب وقت میں کریں ، فل الحال جامعات کا مالی بحران ختم کیا جائے ۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم (سابق پرو وائس چانسلر) 12 اپریل 2024 کو اپنی مدت ملازمت پوری کر کے سبکدوش ہو چکے ہیں اور جامعہ پشاورمیں وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلرکے دونوں عہدے خالی ہیں۔

متعلقہ عنوان :