عوامی مسائل کے تدارک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ملک پختون یار

وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق کام کیا جائیگا جس کو بھی ٹاسک دیا جائے یا ملا ہے اسے مقرر وقت پر پورا کرنے میں کوتاہی نہیں برتی جائے گی،وزیربرائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ

پیر 22 اپریل 2024 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے واضح کیاہے کہ عوامی مسائل کے تدارک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،عوام کی امیدیں اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے، اپنی وزرات کا وقت عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کریں گے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی بھرپور کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ملک پختون یار خان نے ڈپٹی کمشنر بنوں کے دفتر میںاعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور تمام محکموں کے سربراہان نے صوبائی وزیر ملک پختون یار خان کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان اور اے ڈی سی حامد اقبال بھی موجود تھے ان کے ہمراہ حاجی ملک محمد اللہ داوڑ اور معصوم وزیر بھی تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ملک پختون خان نے کہا کہ کسی بھی سرکاری محکمہ کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کی ہدایات کے مطابق کام کیا جائے گا جس کو بھی ٹاسک دیا جائے یا ملا ہے اسے مقرر وقت پر پورا کرنے میں کوتاہی نہیں برتی جائے گی تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کے احکامات ک روشنی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوام کے مسائل کا تدارک کریں گے ،انہوں نے کہاکہ سفارش کرپشن اور لوٹ مار کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کسی نے بھی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کیا تو وہ معافی کامستحق نہیں ہوگا ۔

انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان پر واضح کیا کہ وہ کسی بھی وقت میں کسی بھی محکمے کا اچانک دورہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :