وزیر داخلہ سے ایرانی ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون اور انسدا دہشتگردڈی پر گفتگو

پیر 22 اپریل 2024 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی، اسمگلنگ، بارڈر منیجمنٹ، پاکستانی زائرین کیلئے سہولت اور قیدیوں کے تبادلے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہاکہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم ہے، پوری پاکستانی قوم ایرانی صدر اور انکے وفد کا پاکستان آمد پر بھرپور خیر مقدم کرتی ہے