لاہور ہائیکورٹ نے زاہد محمود گورائیہ ایڈووکیٹ کی رہائی کی درخواست ضمانت پر جواب طلب کرلیا

پیر 22 اپریل 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے زاہد محمود گورائیہ ایڈووکیٹ کی رہائی کی درخواست ضمانت پر آج بروز منگل جواب طلب کرلیا،درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ چیف جسٹس نے زاہد محمود گورائیہ ایڈووکیٹ کو جسٹس سلطان تنویر سے بدتمیزی کرنے پر چھ ماہ کی سزا سناتے ہوے جیل بھیج دیا تھا، درخواست گزار نے سنگل بنچ ا ور چیف جسٹس سے علیحدہ علیحدہ غیر مشروط معافی مانگی ،چیف جسٹس نے درخواست گزار کی غیر مشروط معافی مسترد کر دی ،عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ،عدالت درخواست گزار کو ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔