بک کرائی گئی گاڑی نہ ملنے پرکمپنی کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

پیر 22 اپریل 2024 20:15

mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بک کرائی گئی گاڑی پیکانٹو نہ ملنے پرکمپنی کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے پر دلائل طلب کر لئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ آگاہ کیا جائے کہ نجی ادارے کیخلاف ہائیکورٹ کس قانون کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہی کیا وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز کو قانون نجی ادارے کے خلاف کارروائی کا اختیار دیتا ہے،اگر وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز کویہ اختیار ہواتو عدالت ہدایات جاری کرے گی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجی کمپنی سے گاڑی کہ بکنگ کروائی تین سال گزر گئے ہیں لیکن گاڑی فراہم نہیں کی گئی، گاڑی کی عدم فراہمی بنیادی حق کو سلب کرنے کے مترادف ہے، عدالت گاڑی کی عدم فراہمی پر نجی کمپنی کا پروڈکشن اور امپورٹ لائسنس معطل کرنے کاحکم دے۔