s مغویاں کی بازیابی کیلئے گدپور کچے میں پولیس آپریشن جاری

پیر 22 اپریل 2024 20:15

۸سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) مغویاں کی بازیابی کیلئے گدپور کچے میں پولیس آپریشن جاری ،ڈاکوئوں کی متعدد کمین گاہیں و محفوظ ٹھکانے تباہ،کچے میں مغویوں کو جلد ڈاکوئوںکے چنگل سے باحفاظت بازیاب کرالیا جائیگا ایس ایس پی سکھرترجمان سکھر پولیس محمد بخش بلوچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کی ہدایت پر سکھر پولیس کا گدپور کچے میں مغویوں کے بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے گذشتہ روز پولیس کی جانب سے گدپور کچے میں جاری آپریشن کے دوران ڈاکوئوں کی متعدد کمین گاہیں نظر آتش کرکے کئی محفوظ ٹھکانے تباہ کئے ہیں آپریشن کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ آپریشن مغویوں کی بازیابی اور امن و امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے اور انشائ اللہ کچے سے مغویاں کو جلد ڈاکوئوں کے چنگل سے باحفاظت بازیاب کرالیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :