مانسہرہ پولیس نے جعلی کرنسی چلانے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

پیر 22 اپریل 2024 20:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے جعلی کرنسی چلانے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کو مختلف علاقوں سے جعلی نوٹوں کی گردش کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جس پر بازاروں میں مخبر چھوڑے گئے۔سوموار کے روز تھانہ لاری اڈہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹینکی موڑ کے رہائشی یاسر اقبال کو ٹھاکرہ کے مقام سے 45ہزار کے جعلی نوٹوں سمیت گرفتار کرکے زیر دفعہ 489C کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :