Live Updates

پنجاب بھر کے اساتذہ کو 15 ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی

پیر 22 اپریل 2024 21:05

پنجاب بھر کے اساتذہ کو 15 ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پنجاب بھر کے اساتذہ کو الیکٹرک بائیک دی جائیں گی، صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے الیکٹرک بائیک چلا کر معائنہ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 5 ہزار اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مزید 5،5ہزار بائیکس دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع ہر اساتذہ کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے سکول آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے،الیکٹرک بائیک ملنے سے لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں سے جان چھوٹ جائے گی۔دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ الیکٹرک بائیک اساتذہ کیلئے 100 فیصد سود مند ثابت ہوگی اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے منظوری کے بعد الیکٹرک بائیکس تقسیم ہوں گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات