ایرانی صدر کو تحفہ، اسلام آباد میں نئی سڑک ایران کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

پیر 22 اپریل 2024 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) وفاقی حکومت نے ایرانی صدر کی آمد پر اسلام آباد میں نئی تعمیر ہونیوالی سڑک کو ایران کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر بڑا تحفہ دے دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی دار الحکومت میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کو پڑوسی ملک ایران کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے کابینہ نے ایک روز قبل وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد وزارت داخلہ نے سی ڈی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس کے مطابق الیونتھ ایونیو سڑک کا نیا نام ’ایران ایونیو‘رکھ دیا گیا ہے ۔ سی ڈی اے کے مطابق منصوبے کا نام سے ایران سے منسوب کرنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔