میاں چنوں، بجلی کا پول گرنے سے 8سالہ بچی جاں بحق

پیر 22 اپریل 2024 21:15

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) بجلی کے خستہ حال پول گرنے سے 8سالہ بچی زر میں آکر جاں بحق ہوگئی۔افسوسناک واقعہ نواحی گائوں 94 پندرہ ایل میں پیش آیا جہاں بجلی کا خستہ حال پول ٹوٹ کر نیچے گر گیا، پول گرنے سے راہگیر کمسن بچی پول کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

خستہ حال پول کی مرمت کے لیے اہل علاقہ نے پہلے میپکو کو درخواستیں بھی دی تھی جس پر واپڈا حکام نہ کان تک نہ دھرے، اہل علاقہ نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :