7روٹی و نان کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کے لئے پرائس مجسٹریٹس ضلع بھر میں کاروائی،پونی3لاکھ روپے جرمانہ کر کے 2تندور سربمہر کر دیئے جبکہ16نان بائیوں کو گرفتار

پیر 22 اپریل 2024 21:30

ی*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر روٹی و نان کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کے لئے پرائس مجسٹریٹس ضلع بھر میں کاروائی کے دوران خلاف ورزی پرپونی3لاکھ روپے جرمانہ کر کے 2تندور سربمہر کر دیئے جبکہ16نان بائیوں کو گرفتار کر لیا ضلع بھر میں 43 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز 315 تندوروں کی جانچ پڑتال کی جس میں سے 117 حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جبکہ 118 تندوروں پر حکومتی نرخوں کے حساب سے روٹی و نان فروخت کیا جا رہا تھا خلاف ورزی hپر 16 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں خلاف ورزی پر 2 لاکھ 73 ہزار جرمانہ کیا گیا اور دو تندوروں کو سر بمہر کر دیا گیا 14 اپریل سے اب تک 2918 تندوروں کی چیکنگ کی گئی جن میں 194 نانبائی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جن 6 لاکھ 34 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 35 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی 12 تندور شاپس کو سیل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :