ف*9 مئی: جیل ٹرائل کے خلاف عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر ہوم ڈیپارٹمنٹ وفریقین

Iسے آئندہ سماعت پر دوبارہ جواب طلب

پیر 22 اپریل 2024 21:30

g لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے جناح ہائوس کے باہر جلائو گھیرائو مقدمے کے جیل ٹرائل کے خلاف عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر ہوم ڈیپارٹمنٹ وفریقین سے آئندہ سماعت پر دوبارہ جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی جاری کیا گیا،جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو قانون اور رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا، موجود کیس میں شہادت موجود نہیں ہے ،درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے، عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے،عدالت اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دے۔