غ*چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر نادرا سے 13 مئی کو تفصیلی جواب طلب

پیر 22 اپریل 2024 21:30

گ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر نادرا سے 13 مئی کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ چیئرمین نادرا کے نئے نوٹیفکیشن سے قبل کے عرصے کی قانونی حیثیت کیا ہی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نیا نوٹیفکیشن پیش کردیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ منتخب حکومت نے نئے نادرا قانون کے مطابق چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئے نوٹیفکیشن کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں خارج کی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کو نئے نوٹیفکیشن کے بعد درخواست میں ترمیم کی ہدایت کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نگران حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس ارمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی، نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیںکر سکتی ہے، عدالت نادرا ترامیمی رولز کو کالعدم قرار دے ،عدالت چیرمیں نادرا کی تقرری کالعدم قرار دے۔