ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ کا نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ

پیر 22 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ نے پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کی اہلیہ نے طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہیں اعزازی ڈگری بھی دی گئی۔ ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ نے اپنی کتاب "دی آرٹ آف فیمینائن لائف" کے انگریزی ورژن کا اجراء بھی کیا جو اپنی بصیرت اور نقطہ نظر سے علمی گفتگو کو تقویت بخشتی ہے۔ انہوں نے اسلام میں بیان کردہ خواتین کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔