سنگاپور اور ہانگ کانگ نے بھارت سے مصالحہ جات کی درآمد پرپابندی عائد کر دی،ان میں کینسر کا سبب بننے والے اجزا موجود تھے

پیر 22 اپریل 2024 22:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) سنگاپور اور ہانگ کانگ نے بھارت سے مصالحہ جات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کی دو مشہور مصالحہ برانڈ ایم ڈی ایچ پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایوریسٹ فوڈ پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مصالحہ جات پر سنگاپور اور ہانگ کانگ نے پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دومصالحوں کے برانڈ پر ان میں کینسر کاسبب بننے والے اجزا پائے جانے کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کمپنیوں کے مصالحہ جات میں کارسینوجینک جراثیم کش اتھلین آکسائیڈ پایا گیا ہے۔ رپورٹ ملنے کے بعد پہلے سنگاپور نے ان برانڈزپر اپنے ملک میں پابندی عائد کی اور اب ہانگ کانگ نے بھی ان پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل سنگاپور نے گزشتہ ہفتہ ایوریسٹ فش کری مصالحوں کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔ سنگاپور فوڈ ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس مصالحہ میں اتھلین آکسائیڈ بھاری مقدارمیں پائی گئی تھی جو انسان کی صحت کے لیے مضر ہے اور کینسر کا سبب بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :