پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے

پی آئی اے کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان نے ایس ای سی پی میں دائراسکیم کی منظوری دے دی

پیر 22 اپریل 2024 23:20

پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان نے ایس ای سی پی میں دائراسکیم کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا کہ نجکاری عمل کے ایک حصے کے طور پر وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی تقسیم اور تنظیم نو کی منظوری دی تھی۔اعلامیے کے مطابق 28مارچ 2024کو ایس ای سی پی میں ایک اسکیم آف ارینجمنٹ دائر کی گئی، اس اسکیم کاپی آئی اے کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان سے منظور شدہ ہونا ضروری تھا۔