ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر وں میں تصادم ، 10 افراد مارے گئے

منگل 23 اپریل 2024 10:30

کوالالپمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ملائیشیا کی ریاست پیراک میں 2فوجی ہیلی کاپٹرز میں دوران پرواز تصادم کے نتیجے میں 10 افرادمارے گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ملائیشیا کی بحری فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح9 بج کر 32 منٹ پر ضلع منجونگ کے ساحلی علاقہ لوموٹ کی رائل ملائیشین نیوی بیس پر فلائی پاسٹ کی ریہرسل کے دوران ٹکرا نے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر میں7اہلکار اور دوسرے میں3افراد سوار تھے۔ حادثے کے باعث دونوں ہیلی کاپٹرز میں سوار 10افراد مارے گئےجن کی نعشیں شناخت کے لیے لوموت بیس ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :