سانگلہ ہل،دہی اور شہری علاقے جرائم کا گڑھ بنتے جا رہے ہیں

منگل 23 اپریل 2024 11:10

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) تحصیل سانگلہ ہل کے دہی اور شہری علاقے جرائم کا گڑھ بنتے جا رہے ہیں جس کی بڑی وجہ سرعام منشیات فروشی کا دھندا ہے ۔شہریوں کے مطابق پولیس کی ملی بھگت سے دھندہ عروج پکڑنے لگا ہے، نشئی دکانوں سے منشیات خرید کرنے کے بعد ارد گرد ہی سرعام بیٹھ کر نشہ کرنے لگے ہیں جس سے جس سے عوام میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی بڑی تعداد نے ارباب اختیار سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تشویش ظاہر کی ہے کہ یہاں نوجوان نسل بڑی تیزی سے نشے کی عادی بن رہی ہے، دہی علاقوں اور شہری حلقوں میں اس بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت سے ہر شہری پریشان ہے اور یہ نشہ اب کالجوں سکولوں اور پوش علاقوں تک بھی عرصہ دراز سے پھیل چکا ہے ۔ منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی ملنے کی وجہ سے یہ لعنت عام ہو چکی ہے جس کے باعث منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ دیگر دوسرے جرائم میں بھی روز بروز بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ان جرائم کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :