پاکستان سمیت دنیا بھر مین ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل کو منایا جائے گا

منگل 23 اپریل 2024 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر مین ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل کو منایا جائے گا۔اس دن کومنانے کا مقصد دنیا میں ملیریا کی روک تھام، اس پر قابو پانے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری اور مستقل عزم کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرناہے۔

(جاری ہے)

ملیریا کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری اور طبی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام کو ملیریا کی بیماری اور اس سے تحفظ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت مسلسل سرمایہ کاری اور اختراعات پر زور دیتا ہے جس سے ملیریا پر قابو پانے کے نئے طریقے، تشخیص، ملیریا کے علاج کی ادویات اور دیگر اقدامات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ملیریا ایک قابل علاج بیماری ہونے کے باوجود کرۂ ارض کے لوگوں پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی سربراہی میں ملیریا کے تدارک اور تحفظ کے حوالہ سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :