شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ کے سپرمین نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا : فاسٹ باولر

منگل 23 اپریل 2024 11:13

شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اپریل 2024ء ) شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو ٹی20 کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا۔ تیز ترین 3 ہزار رنز کے ریکارڈ میں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کو پیچھے چھوڑنے والے بیٹر کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ’پاکستان کرکٹ کے سپرمین نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا، ان کی پرفارمنس کے اثرات سے کھیل کا انداز بدلا، اپنی اڑان جاری رکھیں، رضوان ایک چیمپئن اور دوسروں کیلیے مثال ہیں‘۔

(جاری ہے)

جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ ’میری کامیابی کا اس انداز میں جشن منانے اور پاکستان ٹیم کے اسٹارز کو یکجا رکھنے کا شکریہ، میں اپنے ساتھی کرکٹرز اور پرستاروں کا شکرگزار ہوں‘۔