بیٹی اننیا کے ادیتیا کیساتھ ریلیشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، والد

منگل 23 اپریل 2024 11:45

بیٹی اننیا کے ادیتیا کیساتھ ریلیشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) چنکی پانڈے نے بیٹی اننیا پانڈے کے اداکار ادیتیا روئے کپور کیساتھ ریلیشن شپ پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی کی جانب سے اس تعلق پر کھل کر بات کرنے پر کوئی مسئلہ نہیں۔ ابھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے اداکار ادیتیا روئے کپور کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں میڈیا میں کھل کر بات کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تازہ انٹرویو کے دوران چنکی پانڈے نے کہا کہ میرے لیے یہ سب ٹھیک ہے، وہ اب 25 سال کی ہے، جتنا میں نے کمایا وہ اس سے زیادہ کمارہی ہے، اٴْسکے ریلیشن شپ پر کھل کر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ چنکی کا کہنا تھا کہ اننیا اپنا فیصلہ لینے میں آزاد ہے اور وہ سب کچھ کرسکتی ہے جو وہ چاہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ہوتا کون ہوں اپنی 25 سالہ بیٹی کو یہ کہنے والا کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو۔ خیال رہے کہ اننیا پانڈے اور ادیتیا روئے کپور کا ریلیشن اس وقت خبروں میں آیا جب انکی اسپین اور دیگر مقامات پر ایک ساتھ سیر و تفریح کرتے تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :