تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز گئیں

زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا،فوری کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

منگل 23 اپریل 2024 12:21

تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز گئیں
تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تائیوان کی مشرقی کانٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔تائیوانی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں، تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :