سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن

مدد کرنے پر امریکی صدر بائیڈن کا شکریہ،یوکرینی صدر کا امریکی ہم منصب کو فون

منگل 23 اپریل 2024 12:35

سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو نئی امریکی سیکیورٹی امداد فراہم کردیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہاس کے مطابق صدر بائیڈن کا یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے یوکرین کی مدد کرنے پر امریکی صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔زیلنسکی نے صدر بائیڈن کو روسی میزائلوں، ڈرون اور بم حملوں سے ہونے والی فضائی دہشت گردی کا بھی بتایا۔یوکرینی صدر نے بائیڈن کو خارکیف میں ٹی وی ٹاور پر روسی میزائل حملے سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :