سانگلہ ہل انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث قصابوں کی چاقو چھریاں تیز

قصابوں نے بڑا گوشت حکومتی ریٹ7سو کی بجائے 9سو تک اور چھوٹا گوشت14سو کی بجائی18سو سی2ہزار میں فروخت کرنے لگے

منگل 23 اپریل 2024 12:39

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سانگلہ ہل انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث قصابوں کی چاقو چھریاں تیز۔قصابوں نے بڑا گوشت حکومتی ریٹ7سو کی بجائے 9سو تک اور چھوٹا گوشت14سو کی بجائی18سو سی2ہزار میں فروخت کرنے لگے۔

(جاری ہے)

ایک قصاب نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ انتظامیہ ہمیں2ہزار کا جرمانہ کرتی ہے ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر ہم100کلوبڑا گوشت بیچتے ہیں تو ہمیں20ہزار روپیہ منافع ہوتا ہے ہمیں جرمانے سے کوئی فرق نہیں پڑتاجبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ حکومتی اداروں کے اہلکار قصابوں سے منتھلی لیتے اور اپنی جیبیں گرم کرنے کے باعث قصابوں سے دور رہتے ہیں اور کبھی کبھار اعلیٰ حکام کو جواب دینے کیلئے 2سے 3ہزار جرمانہ کرکے سب اچھا کی رپورٹ بھیج دیتے ہیں سانگلہ ہل کے عوامی سماجی حلقوں کے افراد نے ارباب اختیار سے قصابوں کے خلاف کاروائی کر کے پابند سلاسل اور دوکانوں کو سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :