احتساب عدالت نے شاہدخاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25مئی تک ملتوی کردی

منگل 23 اپریل 2024 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25مئی تک ملتوی کردی ۔منگل کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی جیل ٹرائل مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

عدالتی عملے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل میں آج جج ناصرجاویدرانا اڈیالہ جیل میں مصروف ہیں،سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کی جانب سے پلیڈر چودھری سفیر احتساب عدالت پیش ہوئے جبکہ شاہدخاقان عباسی نے احتساب عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی۔عدالت نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔