ہری پور،کھلابٹ کے مایہ ناز ڈاکٹر وحید الرحمن قریشی ریٹائر ہو گئے

منگل 23 اپریل 2024 12:55

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ہری پور کے علاقہ کھلابٹ کے مایہ ناز ڈاکٹر وحید الرحمن قریشی اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران سروس بطور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کورونا وائرس کی وبا کے دوران نمایاں خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر وحید الرحمن قریشی گزشتہ عرصہ دراز سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل ہری پور میں تعینات رہے اور ایم ایس کے عہدے تک ترقی پائی۔