یوکرین،روسی میزائل حملے میں مقامی ٹیلی ویژن ٹاور دو ٹکڑے ہوگیا

منگل 23 اپریل 2024 13:03

خارکیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کے میزائل حملے میں مقامی ٹیلی ویژن کا بلند و بالا ٹاور دو ٹکڑے ہوکر تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کے میزائل حملے میں مقامی ٹیلی ویژن کا بلند و بالا ٹاور دو ٹکڑے ہوکر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

یوکرینی حکام کے مطابق روسی میزائل حملے میں خارکیف کے ٹیلی ویژن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، میزائل حملے سے ٹیلی ویژن کا 240 میٹر بلند ٹاور آدھا ٹوٹ کر نیچے جا گرا،حکام کے مطابق حملے کے بعد ٹیلی ویژن کے سگنلز میں خلل آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس نے ٹی وی ٹاور پر حملے میں ممکنہ طور پر کروز میزائل استعمال کیا ہے۔ روس خار کیف شہر کو ناقابل رہائش بنانا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :