ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں میں 329افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

منگل 23 اپریل 2024 13:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں میں 344ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 329 افرادکوریسکیوکیا۔ترجمان ریسکیو 1122 ملتان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملتان میں321، شجاع آباد میں11اور جلال پور پیر والا میں 12 ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد93ہے،ملتان میں 88، شجاع آباد میں 4 اور جلال پور پیر والا میں ایک حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 200میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا،ملتان شہر میں 190جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں 5 ،5 میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔9 جرائم اور29متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 329افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان میں 309،شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں 10،10 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :