سیالکوٹ کے علاقہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ، گینگ کے سرغنہ سمیت4افراد گرفتار اورمال مسرقہ برآمد

منگل 23 اپریل 2024 14:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سیالکوٹ کے علاقہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے گینگ کے سرغنہ سمیت4افراد کو گرفتار کرلیااورمال مسرقہ برآمد کرلیا ہے،ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سمبڑیال پولیس نے جرائم پیش عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری کررکھا ہے،اس سلسہ میں ڈی ایس پی سمبڑیال سید رضاکار حسین شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ امجد علی ایس آئی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے جدید ٹیکنالوجی اور محکمانہ صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئےرابری ،راہزنی اور ڈکتی کی وارداتوں گینگ کے سرغنہ سمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا ہے،دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 2تولہ سونا،4عددموٹرسائیکل،3عدد موبائل فون اور نقدی سمیت مسرقہ کل مالیت21لاکھ35ہزار برآمد کرکےحوالات جوڈیشل بھجوادیا گیا ہے،ڈی پی او نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمین کو گینگ کی گرفتاری پرتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔