مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

منگل 23 اپریل 2024 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) مارچ 2024کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) کے شعبہ کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان سافٹ وئیر ہائوسسز ایسوسی ایشن ( پاشا) کے چئیرمین زوہیب خان نے کہا ہے کہ مارچ 2024کے دوران آئی ٹی کی برآمدات مارچ 2023 کے مقابلہ میں 37فیصد اضافہ سے 306ملین ڈالر تک بڑھ گئی جو پاکستان کی تاریخ میں کسی ایک ماہ کے دوران بلند ترین سطح ہے ۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سب سے زیادہ دسمبر 2023 میں 303ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :