اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا

منگل 23 اپریل 2024 14:21

اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی  لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) برطانیہ سماجی و کاروباری شخصیت،فیشن آئیکون اور اداکارہ پیرس ہلٹن نے اپنی بیٹی کو دنیا سے متعارف کرا دیا۔پیرس ہلٹن نے اپنی بیٹی’’ لندن مارلن بیرن ہلٹن -ریوم‘‘ کو سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں پہلی بار اپنی بیٹی کو دنیا سے متعارف کرایا اوراس کے نام کے خاص نام کے معنی ظاہر کئے ۔

پیرس نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس کے نام کے طور پر لندن کا انتخاب کیا کیونکہ یہ دنیا کے میرے پسندیدہ شہروں میں سے ایک ہے ، میں نے بچپن سے ہمیشہ خواب دیکھا کہ اگر میری بیٹی ہوئی تو اس کا نام لندن رکھوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں یہ بھی ایک ساتھ بہت پیارا لگتا ہے، پیرس اور لندن، اور یہ نہ صرف خوبصورت ہے اور بلکہ منفرد نام ہے۔

(جاری ہے)

جب لندن کے درمیانی نام مارلن کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے وضاحت کی، مارلن میری دادی کا نام تھا اور بیرن دادا کا جن میں بہت عزت کرتی ہوں ۔ہلٹن نے اپنے اور اپنے شوہر کارٹر ریوم کے خاندانی تصاویر کو آن لائن شیئر کرنے کے انتخاب کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں کے بعد، کارٹر اور میں نے آخر کار اپنی بچی لندن کو دنیا سے متعارف کرایا ہے۔ لندن پچھلے سال گیارہ نومبر کو پیدا ہوئی تھی ۔پیرس کا چار سال بیٹا بھی ہے۔\932