کیڈٹ کالج پنجگورکے طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا دورہ

دورہ کرنے والے طلبہ کومیوزیم کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی

منگل 23 اپریل 2024 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) کیڈٹ کالج پنجگور کے طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا دورہ کیا ۔طلبہ نے اساتذہ کے ہمراہ لاہورکامطالعاتی دورہ کیا،وفدکو آرمی میوزیم لاہور آمد پر خوش آمدیدکہا گیا،جہاں طلبہ کومیوزیم کے اندرجامع بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

طلبہ نے میوزیم کے مختلف ادوار پر مبنی حصوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا، میوزیم کی سیر کے دوران طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔طلبہ نے اظہار تشکرکرتے ہوئے پاک فوج کے تابناک تاریخ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سراہا، اوردفاع وطن کے حوالے سے پاک افواج پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :