جہانیاں،جھولا جھولتے ہوئے رسہ ٹوٹ کر گلے کا پھندا بن گیا ،کلاس نہم کا طالب علم جاں بحق

منگل 23 اپریل 2024 14:29

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) افسوسناک واقعہ ،جہانیاں کے نواحی علاقہ میںجھولا جھولتے ہوئے رسہ ٹوٹ کر گلے کا پھندا بن گیا ،کلاس نہم کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل جہانیاں کے مضافاتی علاقہ چک نمبر152دس آر میں 13سالہ صائم درخت پر رسے کی مدد سے جھولا جھول رہا تھا کہ اچانک رسہ ٹوٹ کر اس کے گردن کے گرد لپٹ گیا گلا بند ہوجانے سے بچے کی سانس رک گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا 13صائم ولد غلام سرور کلاس نہم کا طالب علم تھا جس کی المناک موت سے گھر میں کہرام مچ گیاجبکہ افسوسنکا واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ۔ریکسیو1122 ٹیم نے بچے کی ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :