ٹریفک وارڈنز نے روڈ سے لاوارث ملنے والا قیمتی موبائل مالک کے حوالے کردیا،ترجمان

منگل 23 اپریل 2024 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق منگل کے روز اچھرہ سیکٹر ٹریفک وارڈنز نے روڈ سے لاوارث ملنے والا قیمتی موبائل مالک کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

قیمتی موبائل واپس ملنے پر شہری نے ٹریفک وارڈنز کا شکریہ ادا کیا۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایمانداری کی اس مثال پر وارڈنز کو شاباش دی اور تعریفی سند دینے کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :