گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

منگل 23 اپریل 2024 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) مارچ 2024 کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس (6.1فیصد)کااضافہ ہوا ہے، فروری 2024 کے مقابلہ میں سی سی آئی 1.9 پوائنٹس کی بڑھوتری سے 33.6پوائنٹ تک بڑھ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سروے رپورٹ کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال (سی ای سی ) کا اشاریہ 2.9پوائنٹس(10.5فیصد) کی بہتری سے 30.9پوائنٹ تک پہنچ گیا جبکہ متوقع اقتصادی صورتحال (ای ای سی)0.9کے اشاریے (2.6فیصد)میں بھی پوائنٹس کی بہتری سے مارچ 2024 میں 36.4 پوائنٹس ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 کے دوران شہری علاقوں کے خاندانوں کے لئے سی سی آئی 0.1پوائنٹ اضافہ سے 32.9پوائنٹس ، دیہی علاقوں کے خاندانوں کے لئے سی سی آئی میں 8.2 پوائنٹ کی بہتری ہوئی اور سی سی آئی 36پوائنٹس تک بڑھ گیا ۔ خانہ بدوش خاندانوں کے لئے اس میں 0.2پوائنٹ کی بڑھوتری ریکارڈکی گئی اور فروری 2024 کے مقابلہ میں مارچ 2024 کے دوران خانہ بدوش افراد کے لئے سی سی آئی اشاریہ 31.5پوائنٹس ریکارڈکیاگیا۔مزید برآں صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں مارچ 2024 کے دوران 0.5پوائنٹس کی معمولی کمی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :