خیبرپختونخوا میں جمعرات سے بارش اور ژالہ باری کا امکان

منگل 23 اپریل 2024 17:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں جمعرات سے ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں کل رات سے ملک میں داخل ہوکر بارشیں برسائیں گی جن سے خیبر پختونخوا بھر کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اس حوالے سے امکان طاہر کیا جا رہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات کی رات سے شروع ہو کر پیر تک جاری رہے۔

متعلقہ عنوان :