ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات سراج بلوچ کی زیرصدارت پولیو سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2024 17:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات سراج بلوچ کے زیرصدارت پولیو سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نسیم لانگو ڈبلیو ایچ او قلات کے سربراہ ڈاکٹر نصیرکرد سمیت تحصیل منگچر کے ایریا سپروائزرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا،ایریا سپروائزرز کے مسائل سنے گئے اور انکے حل سے متعلق مشاورت کی گئی اور آنے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات سراج بلوچ نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیابی سے انجام دینے کے لئے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :