ہرشخص ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے میں اہم کرداراداکرسکتاہے،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ

منگل 23 اپریل 2024 17:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودہا بابرشہزاد رانجھا اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر مہرغلام عباس نے عاملی یومِ ارض کے موقع پر مختلف رُورل یونین کونسلز کا دورہ کرتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام پرعملدرآمد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراُنہوں نے ویلج کمیٹیوں کے ممبران سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصدبڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنا ہے، شہروں کی طرح دیہاتوں کو بھی صاف ستھرا رکھنا ہے۔

ہمیں چاہیے کہ توانائی کی بچت کریں روزمرہ زندگی میں پلاسٹک شاپرز کا استعمال ترک کرکے ریسائیکلنگ کو اپنائیں، پانی کا ضیاع روکیں، گاڑیوں اورفیکڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی کو کم کریں روزمرہ سوداسلف کی خریداری کے لیے ہمیشہ کپڑے کا تھیلا استعمال کریں اورکوڑاکرکٹ گلی،سٹرک یا راستے میں نہ پھیکیں۔انہوں نے کہاکہ ہرشخص ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے میں اہم کرداراداکرسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :