انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی

منگل 23 اپریل 2024 17:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے فواد چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔ تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے پی ٹی آ ئی کے سابق رہنما فو اد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

(جاری ہے)

آج فواد چوہدری انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے ڈیوٹی جج، ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی کی عدا لت میں پیش ہو گئے، فاضل عدا لت کی طرف سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہو ئے تاریخ مقررہ پر پیش ہو نے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ ملزم نے ضمانت کی منظوری کے بعد ایک ایک لاکھ رو پے کے مچلکے عدا لت میں جمع کروا دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :