ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز

ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپ کے سامنے ہے! سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 اپریل 2024 16:45

ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اپریل 2024ء ) 2010ء کے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ٹیسٹ کرکٹر و سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف قومی ٹیم کی شکست پر لب کشائی کردی۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 39 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے کہا کہ ’لوگ پوچھ رہے تھے کہ پاکستان نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟۔

جواب آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں اور ان کے پاس تجربہ بھی ہے‘۔

(جاری ہے)

کیویز کی سی ٹیم کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست پر قومی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اس میچ میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے محمد عامر اور عماد وسیم کو آرام کروایا گیا تھا جب کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ سیریز اب 1-1 سے برابر ہے جب کہ لاہور میں دو میچز باقی ہیں۔ میچز 25 اور 27 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔