موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آبادکی زیر نگرانی سینئر افسران کی میٹنگ

منگل 23 اپریل 2024 18:19

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) موجودہ ملکی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے سینئر افسران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک ہید کوارٹر، انسپکٹر ٹریفک، نائٹ موبائل کے افسران، محرر ٹریفک اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر ڈیوٹی کے دوران تمام اہلکار اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دیں۔

ایک جگہ اکھٹے ہوکر نہ کھڑے ہوں اپنے اردگرد نظر رکھیں۔دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے ۔تمام ٹریفک سٹاف دوران ڈیوٹی اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ ساتھ رکھیں اور نائٹ ڈیوٹی سر انجام دینے والے اپنی حفاظت کے پیش نظر جیکٹ ہیلمٹ کے بنا نہ ہوں اوربغیر کسی ضروری کال کے اپنا سٹیشن نہ چھوڑیں۔