پولیس کا کسٹمز حکام کو احتیاطی تدابیر سے متعلق خط کا انکشاف

منگل 23 اپریل 2024 18:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پولیس کی جانب سے کسٹمز حکام کو احتیاط کرنے سے متعلق خط لکھنے کا انکشاف ہوا ہے، ڈی پی او نے کسٹم کلکٹر کو پہلے حملے کے ایک دن بعد احتیاط سے متعلق خط لکھا تھا۔ڈی پی او نے خط میں 18 اپریل کو کسٹم اہلکاروں پر حملے پر تعزیت کی تھی اور ساتھ ہی کسٹم کلکٹر کو 5 احتیاطی تدابیر اختیار سے متعلق لکھا تھا۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا تھا کہ کسٹم اسٹاف کی روزانہ نقل و حرکت کو معمول کا حصہ نہ بنائیں، فیلڈ اسٹاف کے علاقے میں روزانہ گشت سے گریز کیا جائے۔ڈی پی او کا خط میں کہنا تھا کہ فیلڈ اسٹاف کی سیکیورٹی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔خط میں کہا گیا کہ کسٹم اہلکار معمول کی چیکنگ پولیس چیک پوسٹ کے قریب کریں، ایمرجنسی حالت میں پولیس کے ساتھ فوری رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :