پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز

منگل 23 اپریل 2024 18:49

پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 13 اپریل سے 22 اپریل تک 7041 افغان شہری پاکستان سے چلے گئے جن میں 2967 مرد، 1834 خواتین اور 2240 بچے شامل ہیں۔22 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 542،981 تک پہنچ چکی ہے۔افغانستان روانگی کیلئے 213 گاڑیوں میں 267 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :