ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا سینٹرل جیل کا دورہ، جیل کے انتظامی وحفاظتی اقدامات پر بریفنگ

منگل 23 اپریل 2024 18:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا اور مختلف بیرکس و سیل میں جاکر اسیران سے ملاقات کی۔انہوں نے جیل کچن کا دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کا معیار اورمینو چیک کیا۔انہوں نے جیل ہسپتا ل میں زیر علاج اسیران کی صحت دریافت کی اورڈاکٹرز سے اسیران کے علاج معالجہ بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے قیدیوں کو ہنر مند بنانے کیلئے جاری اقدامات کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے جیل کے انتظامی وحفاظتی اقدامات پر بریفنگ لی اور کہا کہ اسیران کی اصلاح کیلئے بھی اقدامات کریں تاکہ رہائی کے بعد باقی زندگی جرم سے توبہ کرکے گزاری جائے۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے انتظامی وحفاظتی اقدامات پر مفصل بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم و دیگر افسران بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :