وزیرصحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ کا ایل آر ایچ دورہ، آپریشن تھیٹرز کمپلیکس کا افتتاح کیا

منگل 23 اپریل 2024 18:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے ایل آر ایچ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر بورڈ آف گورنرز چیئرمین پروفیسر محمد زبیر خان،ممبر بی او جی اسد اللہ چمکنی ،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان خٹک، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر طارق برکی،میڈیکل ڈائریکٹر حامد شہزاد ،نرسنگ ڈائریکٹر سمیت ہسپتال اعلی حکام موجود تھے جن کی جانب سے مہمان وزیر صحت کو خوش آمدید کہا گیا۔

وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے ایل آر ایچ دورے کے موقع پر میڈ سرج میں جدید آپریشن تھیٹرز کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ترجمان کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے سید قاسم علی شاہ وزیر صحت کو ہسپتال کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر نے ہسپتال بجٹ،صحت سہولت کارڈ، ماس ایمرجنسی سمیت مالی بحران کے حوالے سے مکمل تفصیل بیان کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر محمد زبیر خان نے وزیر صحت قاسم علی شاہ کو ایل آر ایچ میں نرسنگ کالج اور میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے بتایا جس کے بجٹ کی فراہمی کے لیے وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی۔اس دورے کے دوران وزیر صحت کی جانب سے ایل آر ایچ آئی سی یو بیڈز کو 100 تک بڑھانے کی بھی یقین دہانی کرائی گئ۔صوبائی وزیرقاسم علی شاہ نے میڈ سرج کے سامنے پودا لگایا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مہمان کو شیلڈ پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :