بورڈ آف ریونیو کے وکیل نے صوبے میں قبرستان کے لیے زمین الاٹمنٹ کی پالیسی کے حوالے رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی

منگل 23 اپریل 2024 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ میں بورڈ آف ریونیو کے وکیل نے صوبے میں قبرستان کے لیے زمین الاٹمنٹ کی پالیسی کے حوالے رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں صوبے میں قبرستان کے لیے زمین الاٹمنٹ کی پالیسی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔ بورڈ آف ریونیو کے وکیل نے صوبے میں قبرستان کے لیے زمین الاٹمنٹ کی پالیسی کے حوالے رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ۔ رپورٹ میںصوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں قبرستان کے ساتھ ساتھ اقلیتوں اور دیگر کمیونٹیز کے لیے فراہم کی گئی زمینوں کے حوالے سے پالیسی کی درجہ بندی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :