منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 9سال قید و جرمانے کی سزا

منگل 23 اپریل 2024 18:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) راولپنڈی کی ضلعی عدالت نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنا دی ۔ معزز عدالت کے جج نے خرم نامی ملزم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

صادق آباد پولیس نے ملزم کو گزشتہ سال 3410 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا ، راولپنڈی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا، مقدمہ کی مؤثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :