محمد رضوان کا نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کا امکان

منگل 23 اپریل 2024 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ 2 میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان سے متعلق ٹیم منیجمنٹ کا فیصلہ کرنے کا امکان ہے، ٹیم منیجمنٹ اسکین رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کچھ عرصے سے ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہیں، انہیں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زیادہ تکلیف محسوس ہوئی تھی۔واضح رہیکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اور تیسرا نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ لاہور میں شیڈول ہے۔