ضلع کی 20 سالہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسٹر پلاننگ کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

منگل 23 اپریل 2024 19:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کی 20 سالہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسٹر پلاننگ کی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں مجوزہ سائیٹ ڈویلپمنٹ پلان کا لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجوزہ سائیٹ ڈویلپمنٹ سٹرکچر پلان کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار، ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ عمر فاروق، ایم او پلاننگ عامر صفدر، کنسلٹنٹ پی ایم یو، ڈاکٹر حامد، سب ڈویژنل آفیسر عبد الوہاب تنویر، ایم او پی ڈسکہ، سمبڑیال مریم، سی او ایم سی ایس ملک افضل اور رانا عبدالوحید بھی یہاں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے ہائر کئے جانے والے کنسلٹنٹ کو کلائنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے پیش کئے جانے والے تحفظات اور سفارشات کو شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایک ایسا ڈاکومنٹ تیار کیا جا سکے جو سیالکوٹ کی معاشی، تجارتی اور صنعتی ترقی میں معاون ثابت ہو۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ 20 سالہ ڈویلپمنٹ سٹرکچر پلان میں ڈسٹرکٹ بزنس سنٹر اور ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے علاؤہ پہلے سے موجود ڈویلپمنٹ ٹرینڈ اور ڈویلپمنٹ ایریا کو بھی مد نظر رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :