ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے سینٹرل جیل کا دورہ

مختلف بیرکس وسیل میں جاکراسیران سے ملاقات کی۔انہوں نے جیل کچن کا دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کا معیار اورمینو چیک کیا

منگل 23 اپریل 2024 19:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے سینٹرل جیل کا دورہ کیااورمختلف بیرکس وسیل میں جاکراسیران سے ملاقات کی۔انہوں نے جیل کچن کا دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کا معیار اورمینو چیک کیا۔انہوں نے جیل یسپتال میں زیر علاج اسیران کی صحت دریافت کی اورڈاکٹرز سے اسیران کے علاج معالجہ بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لئے جاری اقدامات کو سراہا۔انہوں نے قیدیوں سے ملاقات بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے جیل کے انتظامی وحفاظتی اقدامات پر بریفنگ لی اور کہا کہ اسیران کی اصلاح کے لئے بھی اقدامات کریں تاکہ رہائی کے بعد باقی زندگی جرم سے توبہ کرکے گزاری جائے۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے انتظامی وحفاظتی اقدامات پر مفصل بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم و دیگر افسران بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :